لیک آڈیو میں آواز میری ہی ہے، مریم نواز کے اعتراف کے بعد حکومت کا ایکشن لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کا آج کا اعتراف غیر اخلاقی اور غیر قانونی بھی ہے۔ مریم نواز نے جو اعتراف آج کیا، خبریں 2015 سے چل رہی تھیں۔فواد چوہدری نے بدھ کو وزیر توانائی حماد اظہر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’مسلم لیگ ن کی جانب سے میڈیا کو نو ارب 62 کروڑ کی وفاقی حکومت کی فنڈنگ کی گئی۔

مریم نواز نے میڈیا کو تقریباً 10ارب روپے سے نوازا۔ میں ان چینلز کا نام نہیں لے رہا کیونکہ لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔‘’مریم تو پارٹی میڈیا سیل چلا رہی تھیں۔ پبلک فنڈز کو ہینڈل کرنا ایف آئی اے کے تحت جرم بن سکتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’اس معاملے پر ہم نے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ’مریم نواز نے آج دو اعتراف کیے ایک یہ کہ وہ مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل وہ چلا رہی تھیں اور دوسرا یہ کہ آڈیو میں آواز انہی کی ہے۔‘’انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مریم نواز نے یہ نہیں بتایا کہ کن چینلز کو نوازا، ہم حساب لگائیں گے۔ چینلز پر مرضی کے شو کرائے جاتے تھے۔حکومت سوالوں کے جواب لے گی اور حقائق قوم کی سامنے رکھی گی۔‘’میڈیا کی آزادی کو اشتہاروں کو ہتھیار بنا کر نہیں روکا جا سکتا۔ کیا یہ فاشزم نہیں ، ہم ایک ٹویٹ کر دیں تو شور مچتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’کس صحافی کو پلاٹ اور رقم ملی، اس کی بھی انکوائری کریں گے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close