نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملات طے کیے جا رہے ہیں، سینئر صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے معاملات طے ہونے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی یہ کہا تھااور اب پھر کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف پاکستان واپس آنا ہے اور ان کیساتھ معاملات طے کیے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے ایک بار پھر نواز شریف کی

وطن واپسی نے متعلق بڑا اعلان کیا تھا ۔ن لیگی رہنما نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دسمبر میں وطن واپس آرہے ہیں ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف اسی سال واپس آرہے ہیں۔نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف میاں نواز شریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے نا اہل کیا وہی سمجھ رہے ہیں کہ

نواز شریف کے سواکوئی آپشن نہیں، وہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے دیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں، وہ قوم کی قیادت کریں گے، نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کرباہر نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو لایا جا رہا ہے، بلاول عوامی ووٹوں سے آئیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close