پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی

لاہور (پی این آئی ) آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ سروس اور سامان بردار گاڑیوں کیلئے فاسٹ لین کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ترجمان موٹر وے کے مطابق آئی جی موٹر ویز پولیس انعام غنی نے کہا کہ بار بار غلطی کے مرتکب چلان شدہ ڈرائیورز اور کمپنیوں کو موٹرویز پر بین کر دیا جائے گا ، ان کمپنیز اور گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ۔

آئی جی موٹر ویز کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز بس کمپنی کے مالکان سے لین کی پابندی سے متعلق ملاقاتیں کریں گے ۔ آئی جی انعام غنی نےمزید کہا کہ کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک ہم سب ٹریفک آفیسر ہیں، ہمارا کام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پر سفر کرنے والے ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close