کراچی (پی این آئی) کراچی میں چڑیا گھر کے جانوروں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے رقم ادا نہ کرنے پر جانوروں کا کھانا بند کردیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہوگئے۔ جانوروں کے لیے خوراک فراہم کرنے والے ٹھیکیدار کا کہنا ہے اسے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے چار ماہ سے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث وہ کھانا فراہم نہیں کررہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ جانوروں کےلئے مناسب خوراک موجود ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں