شاہد آفریدی کے عشق میں گرفتار بھارتی اداکارہ خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں

ممبئی(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے عشق میں مبتلا رہنے والی بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت عرشی خان گاڑی میں موجود تھیں اور انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔

 

Bigg Boss 14's Arshi Khan hospitalised after escaping accident in Delhi -  Television News

رپورٹس کے مطابق عرشی خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور سینے میں درد کی شکایت ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی تاہم گاڑی کے ائیربیگ کھلنے کے باعث اداکارہ محفوظ رہیں اور کم چوٹیں آئیں۔واضح رہے کہ ماضی میں عرشی خان شاہد آفریدی کے عشق میں مبتلا بھی رہی ہیں اور کئی بار ویڈیوز میں شاہد آفریدی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کر چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close