اسلام آباد(پی این آئی) منشیات سمگلنگ کے جرم میں 2019ءمیں آٹھ سال قید کی سزا پانے والی جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جمہوریہ چیک کے وزیرخارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ٹریزا کو ایک نئے عدالتی فیصلے کے بعد ہفتے کے روز پاکستانی جیل سے رہا کیا گیا۔ اس فیصلے میں ٹریزا کو سابق عدالت سے ہونے والی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیاگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 25سالہ ٹریزا کو جنورہ 2018ءمیں 9کلوگرام ہیروئن لیجاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے اتنی بڑی مقدار میں منشیات اپنے سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی اور وہ اسے متحدہ عرب امارات سمگل کرنے جا رہی تھی۔ گرفتاری کے بعد ٹریزا نے تفتیش میں بتایا کہ ہیروئن اس کی نہیں ہے بلکہ کسی اور نے اس کے سامان میں رکھی ہے۔ جمہوریہ چیک کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹریزا کو رہائی کے بعد اب واپس جمہوریہ چیک لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں