سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد مریم نواز کی بھی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک

لاہور (پی این آئی) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد اب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بھی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی ہے جس میں وہ مختلف چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی۔ یہ آڈیو ٹیپ مسلم لیگ ن کے دور کی ہے، جس میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو دی جانے والی ہدایات ہیں۔مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close