مبینہ آڈیو ٹیپ میں آواز ثاقب نثار ہی کی نکلی ٗ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کردی ٗ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، ایک دن حق اور سچ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، مریم کی سزا عدل کے ہر پیمانے کے مطابق ختم ہوچکی ہے، امریکی کمپنی نے آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی تجزیہ کیا ہے، امریکی کمپنی نے تصدیق کی کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے

، اعمال نامہ حاضر ہے جناب کا، گناہ پرعذر پیش کرنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس کا ایک نیا آڈیو کلپ سامنے آنے سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لیے عظیم الشان سکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کے نظام کی منتظر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں