لاہور(پی این آئی)سوشل میڈیا پرسابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو وائرل ہے،جس میں دو شخص مریم نواز اور نواز شریف کو سزادینے کے بارے میں بات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس آڈیو کو جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لئے نواز شریف کو سزا دینا ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی، اس کے ردعمل میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے
سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کیگئی وائرل آڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔اسے خود ساختہ قرار دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ آڈیو سنی ہے، یہ آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) محمدصفدرنے کہا ہے کہ جعلی انتخابات کے ذریعے حکومت بنانے والوں کے احتساب کی ضرورت ہے،ٹیلی فون کرنے اور سننے والا عوامی جے آئی ٹی میں پیش ہوں،این اے133میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے،پیغام دینا ہے کب تک ووٹ چوری کرو گے،دھند کا علاج ڈانگ سوٹے کے ساتھ کرنا ہے،جب کربلا کی تپتی زمین ہو یزید سامنے ہو تو
عورت باہر نکلتی ہے،نوازشریف کی بیٹی عصر حاضر کے یزیدوں کو للکار رہی ہے،عمران خان کی کوئی حیثیت نہیں اصل مقابلہ اس قوت سے ہے جو ملک کو آگے نہیں چلنے دیتی۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حلقہ ین اے 133 کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کوٹ لکھپت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علی پرویز ملک، غلام مصطفی، ہارون اعوان، رمضان صدیق بھٹی، راجہ آصف، مہر امانت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ مجھ پر 19کیسز ہیں، میں خیبر پختوانخواہ کاغیرت مند جوان ہوں اوربہادری سے مقابلہ کروں گا، اب ہمارے اوپر پرچے کا وقت گیا اب حکومت پر پرچے کا وقت آ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ سازش کا اصل مجرم جسٹس(ر) ثاقب نثار ہے،جس نے نواز شریف اور مریم نواز کے کیسز میں فون کئے یا سنے وہ عوامی جے آئی ٹی میں پیش ہوں،جس نے نوازشریف کا احتساب کیا اس جے آئی ٹی کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے،خیبر پختوانخواہ کے ججوں میں جرات ہے،جسٹس وقار کی روح سے کہتے ہیں اگر پرویز مشرف پاکستان آیا تو اسے آرٹیکل چھ کا مجرم کے طو رپر سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈاکٹر قدیر فوت ہوا کسی نے ا
ن کا سوگ منایا؟،ڈاکٹر قدیر کیلئے تین دن کا سرکاری سوگ ہونا چاہیے تھا کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی ایٹمی پروگرام کیلئے وقف کی،ڈاکٹرقدیر نے ملک کی اصل خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت غسل کرکے بھی نہیں آتے لیکن اسے میلاد و صدقات پربات کرنے کیلئے بٹھا دیتے ہیں، ہم شیخ القرآن و حدیث کو کیوں ٹی وی پر نہیں بٹھاتے،تھیٹر والوں کو دین کے حوالے کر دیں گے تو یہی کام ہوگا،خادم رضوی جیسا عالم اس صدی میں دوبارہ پیدا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ
این اے 133کاضمنی انتخاب پانچ دسمبر کو ہورہاہے،ان کو پیغام دینا ہے کب تک ووٹ چوری کرو گے، دھند کا علاج ڈانگ سوٹے کے ساتھ کرنا ہے کہیں یہ گم نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ عمران نذیر کے کہنے پر آیا ہوں وہ نہیں آئے،اگر میرے خلاف کوئی مقدمہ ہوا تو ان کا نام ضرور شامل کراؤں گا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ الیکشن کے پیچھے تحریک پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، بیگم شائستہ پرویز ملک کو رکن قومی اسمبلی منتخب کروانا ہی مقصد نہیں بلکہ ہم نے
ووٹ کو عزت دلوانی ہے، ہم نے نوازشریف کی تحریک کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ جیل گئے، ہماری قیادت نے پاکستان میں طرز حکمرانی کو تبدیل کرنے اور عوام کی حقیقی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی اے ٹی ایم کو نوازتا ہے اس سسٹم کو تبدیل کرنے کیلئے شائستہ پرویز کو منتخب کروانا ہے، امید رکھتاہوں پانچ دسمبر کو نالائقوں کے احتساب کا موقع ملے گا تو سسٹم سے نفرت کا اظہار اپنے ووٹ کی پرچی سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکمران کا امیدوار میدان چھوڑ کر چلا گیا ہے،اس نظام کو رد کرکے احتجاج ووٹ سے کرکے شیر کو جتوائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں