نواز شریف کے دوران خطاب تاریں کاٹ دی گئیں ”چوہے ایسی حرکتیں کرتے ہیں“ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے منتظمین کی شدید مذمت

لاہور (پی این آئی )تیسری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے دوران مارکی کی تمام تاریں کاٹ دی گئیں اور اختتامی اجلاس سے قبل دو گھنٹے تک انٹرنیٹ بلاک کر دیا گیا۔نواز شریف دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں حاضرین سے خطاب کرنے والے تھے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق تقریب کی آرگنائزر منیزے جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ تقریر سے منسلک ہونے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مارکی پر تاریں

کاٹ دی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چوہے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔منیزے جہانگیر نے کہاکہ ہم اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے یہ بلاتفریق پلیٹ فارم سب کے لیے کھلا ہے اور ہم اختتامی اجلاس کی ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہیں جہاں میاں نواز شریف خطاب کرنے والے تھے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے اعلان کیا کہ مارکی میں تمام تاریں کاٹ دی گئی ہیں اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے جلد ٹھیک کیا جاسکے۔ انہوں نے

اردو کا ایک شعر پڑھا۔ ’جنہوں نہ بستی اُجاڑ ڈالی، کبھی تو ان کا حساب ہوگا‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی بقا کے لیے خود کو کھڑا کرنا ہو گا۔ ہمیں تمام زنجیریں توڑ کر جمہوریت کے لیے کام کرنا ہوگا۔ صرف عہدے قبول نہ کریں۔ نظام بدلنے کی بات کریں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close