عمران خان نے مایوس کیا، تحریک انصاف کے رہنما نے کونسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی؟ پی ٹی آئی کیلئے بڑا جھٹکا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، انصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیدار اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے. انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر ضمیر حسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مایوس کیا اور ملک و قوم کو سنگین مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ کی رہائش گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر ضمیر حسن نے ڈاکٹر حیات خان، ڈاکٹر فیروز شاہ، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر تنویر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے منسلک تھے اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے تحت خدمات سرانجام دے رہے تھے اور وزیراعظم عمران خان کے نظریات کے حامی تھے مگر وزیراعظم عمران خان خود ہی اپنے نظریات سے غافل ہوچکے ہیں اور قوم کے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کسی کو پورا نہیں کیا گیا ہے بلکہ ملک اس وقت شدید مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے اور عمران خان بطور وزیراعظم ناکام ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور ہم عوامی نیشنل پارٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنی محبتوں سے نوازا ہے اور ہم باچا خان بابا کے نظریات کے مطابق خدائی خدمت گار کے طور پر کام کریں گے اور ملک و قوم کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقعہ پر عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ پارٹی کے دیگر اہم عہدیداروں اور ممبران کے ہمراہ ڈاکٹر ضمیر حسن اور انکے دیگر ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے بڑا اہم دن ہے کہ سعودی عرب کی قد آور شخصیات نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور پارٹی کو مضبوط بنایا ہے اے این پی جہاں پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے وہیں ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرتی آئی ہے اور سعودی عرب میں پارٹی کے ہزاروں ورکرز کی بدولت پارٹی منشور مزید فروغ پا رہا ہے.۔پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور ممبران میں محمد انعام خان، آدم خان، طارق خان، گوہر علی خان، بہرام خان، سرفروش خان، جمیل خان، احسان علی خان، ظہور علی خان لالہ، حبیب یونس، رضااللہ، امیر خان، رستم خان، جان بہادر اور نوید خان کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے.۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close