جنید صفدر کا ولیمہ کب اور کہاں منعقد ہو گا؟ نواز شریف شرکت کریں گے یا نہیں؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تاریخ طے ہو گئی ، ولیمے کی تقریب میں اہم شخصیات کی بھی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ جنید کے نانا میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوں گے تاہم شریف فیملی کی جانب سے جنید صفدر کے ولیمہ بارے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کےنواسےجنیدصفدراورعائشہ سیف کےولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جبکہ سیاسی رہنماوں کی بڑی تعداد میں شرکت بھی متوقع ہے،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس 22اگست کو لندن میں منعقد ہوئی تھی ، تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close