اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور کی تقریر سے ہونا ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں غیر جانبدار رہنا چاہئے، اسی صورت وہ معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور شخص کی تقریر سے ہو رہا ہے جو ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں