کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ ٗ کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق

ہرنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ذالاوان کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے ،

واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان کی لاشوں کو لیویز فورس کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close