لاہور،گھر میں تین کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ ڈکیتی ، مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

اسلام آباد (پی این آئی )لاہور،گھر میں تین کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ ڈکیتی، مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی واردات کرکے فرار ہو گئے ہیں۔اس ضمن میں دائر ایف آئی آر کے مطابق مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ روپے کی نقدی اورایک کروڑ96 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس کے علاوہ ڈاکو 6 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close