لاہور (پی این آئی) پنجاب میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی صوبائی انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور کے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے لیے لاہور میں صرف یورو 5 پیٹرول کی سپلائی ہوگی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ یورو ٹو پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگادی جائے گی، اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں