صحافی عزیز میمن کے قتل میں رکن قومی اسمبلی کا نام آ گیا،تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار

نوشہرو فیروز (پی این آئی) سندھ میں کارکن صحافیوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ سیاستدان اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، وہ ایسے صحافیوں کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جو انہیں کسی طرح سے بھی تنقید کا نشانہ بنائیں۔ ایسے ہی ایک کیس میں سندھ کے اہم شہر نوشہرو فیروز میں قتل کیے گئے صحافی عزیز میمن کے بھائی نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ابرار شاہ سمیت 5 افراد کو شاملِ تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے اب تک کی جانے والی تفتیش پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامکمل چالان پیش کرنے پر ماڈل کورٹ میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش 16 دسمبر 2020 کو نہر سے ملی تھی، کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close