لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ 2022 الیکشن کا سال ہوگا،اب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی تو ایم این ایز کوفون نہیں جائے گا،اب ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہت بہتر ہوگئے ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ آج 20نومبر کے بعد عمران خان کیلئے یہ مشکل ہوجائے گا کہ لوگوں کو کراچی سے اسپیشل جہاز پر بلایا جائے، پھر ایک ایک ایم این اے کو فون کرکے بولنا پڑتا تھا کہ آپ اس بل کو حمایت کریں۔اب عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، اب عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ایم این اے کوفون نہیں جائے گا، اب ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ ہونے جا رہی ہے کہ ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے۔جب ایمپائر نیوٹرل ہوجاتا ہے تو بہتر ٹیم ہوتے ہیں، گراؤنڈ بھی ہے اور کھلاڑی بھی آجائیں گے، مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ 2022 الیکشن کا سال ہوگا، اب اگلے سال میں عمران خان کی چوائس کیا ہوگی؟ میرا خیال ہے کہ وہ مارچ میں ہی اپنی چوائس کا اعلان کردیں گے۔
دیکھیں جب آپ آئین قانون کو توڑنے کا عہد کرلیتے ہیں اور جس کی آپ حمایت نہیں کرتے ہیں تو مشرف کا بھی یاد ہوگا کہ مشرف کو کس طرح ہٹا کر نیا آرمی چیف بٹ صاحب کوبنایا گیا، اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس کے بعد بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے مطالبہ کیا ہےکہ شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور شہبازگِل کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ان لوگوں کو بھاگنے نہیں دیں گے،ایئرپورٹ پر روکیں گے، ان کیخلاف آٹا،چینی، ادویات مہنگی کرنے کے کیسز بنائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں