لاہور (پی این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف براہ راست منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں ۔ ایف آئی اے لاہور نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ شریف گروپ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں جس کیلئے مالیاتی فراڈ کا سراغ لگانے کیلئے ایف آئی اے نے بہت محنت کی ہے۔
تحقیقات کے دوران 16 ارب روپے کی 17 ہزار ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا گیا ، یہ پیسے سال 2008 سے سال 2018 کے عرصہ میں کلرکوں اور چپراسیوں کے اکاؤنٹس میں بھیجے گئے ۔ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے بیان عطا تارڑ کو گمراہ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے بیان کی تردید کی ۔ ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ چپراسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 16 ارب کی ٹرانزکشن کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا احتساب ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں