عدالت کا تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہری پر تشدد، عدالت کا پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم، نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مفرور رکن سندھ اسمبلی

ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مفرور ملزم ملک شہزاد اعوان کا قومیشناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی کو خط کے ذریعے ملک شہزاد اعوان کے مفرور وارنٹ گرفتاری سے آگاہ کردیا۔مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کیلیے پولیس سے تعاون کیا جائے۔ ملزم شہزاد اعوان کیس میں مفرور ہے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پولیس چالان کے مطابق ملزم ملک شہزاد سمیت 3 ملزمان شہری ملک اسلم کے

گھر مسلح داخل ہوئے۔ ملک اسلم کے بیٹے سجاد کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر ہاتھ مفلوج کردیا۔خواتین سے بدتمیزی کی مدعی مقدمہ کو زدوکوب کیا۔مدعی مقدمہ کو قتل کی دھمکیاں دیں۔ وکیل مدعی نے موقف دیا کہ پولیس نے مقدمہ کو بی کلاس کردیا تھا۔ سیشن عدالت میں بی کلاس رپورٹ کو چیلج کیا۔سیشن عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری اور پروگریس رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں