بابا جی کے در پہنچنے پر خوش ہوں، نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی سابق کرکٹر، صدر کانگریس کمیٹی پنجاب نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور، پاکستان پہنچ گئے ہیں۔کرتار پور بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں شرکت کے لیے بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔سی ای او محمد لطیف کی جانب سے پاک بھارت بارڈر پر نوجوت سنگھ سدھو کا استقبال کیا گیا ہے۔ن

وجوت سنگھ سدھو نے پاکستان پہنچنے پر کہا کہ بابا جی کے در پر پہنچنے پر خوش ہوں، دعا ہے امن بھائی چارہ قائم رہے، ماؤں کی گودیں آباد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا نانک کی تعلیمات کے مطابق امن بھائی چارہ قائم رہے۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کا کرتارپور، پاکستان میں یہ دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل بھی وہ 2019ئ ، نومبر میں کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close