رمضان شوگر مل والد کی تھی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ٗ شہباز شریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی بینکنگ کورٹ نے مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ رمضان شوگر مل میرا کاروبار نہیں، یہ مل میرے والد کی تھی لہٰذا اس مل سے بھی میرا کوئی تعلق نہیں، میرے اقدامات کی

وجہ سے میرے بچوں کی شوگر ملز کو اربوں کا نقصان ہوا، یہ وہی کیس ہے جونیب میں بھی ہے۔شہباز شریف کے بیان پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ یہ باتیں آپ کی پہلے ہی نوٹ کرچکے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ میں کل ہی اسلام آباد سے آیا ہوں، جب بھی آپ حکم کریں گے میں حاضر ہو جاؤں گا۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے ایک بھی تاریخ نہیں لی گئی، ملزم فریق کو تواچھا لگتا ہے، چاہے آپ 2 ماہ کی تاریخ لے لیں۔بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کی

عبوری ضمانت میں11 دسمبر تک توسیع کردی جب کہ آئندہ سماعت پر شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف نامکمل چالان طلب کر لیا۔عدالت نے کہا کہ آئندہ ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کیلئے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close