اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف میں کھلا اختلاف سامنے آ گیا ہے۔ معید یوسف کا کہنا ہے کہ وہ فواد چوہدری کی رائے سے اتفاق نہیں کرتے کہ ریاست کسی گروہ سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی کی میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ ریاست کی رٹ ہے،
مگر مذاکرات کو موقع دیا جائے جس سے اچھا نتیجہ نکلا اور معاملات مفاہمت کی طرف آئے۔ قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا کہ اب آپ یہ کہیں کہ ریاست کی طاقت نہیں ہے، لال مسجد کے معاملے پر تو طاقت تھی۔ معید یوسف نے کہا کہ پورا میڈیا کہتا تھا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، اسلام آباد کے بیچ میں آپ کی رٹ نہیں ہے، جب طاقت استعمال کی گئی تو اگلے دن آپ سب کھڑے ہوگئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں