خدا حافظ خان صاحب، عمران خان کو ایک اور دھچکا لگ گیا، اہم ترین ساتھی نے استعفیٰ دیدیا

سرگودھا(پی این آئی)سرگودھا این اے 92 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر نور حیار کلیا ر نے پارٹی سے استعفی دیدیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے استعفے میں نور حیات کلیار کا کہنا تھا کہ میں نے 2008 میں عمران خان کے ویژن کی وجہ سے پارٹی جوائن کی اور 2013 میں نواز شریف کے مقابلے میں بھرپور الیکشن لڑا۔

تاہم 2018 میں مجھے ٹکٹ دینے کی بجائے لوٹے امیدواروں کو ٹکٹ دی گئی جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مجھے اور میرے خاندان کو عمران خان سے بہت سی امیدیں تھیں کہ وہ پاکستان کو کرپشن فری بنائیں گے،جہاں لوگوں کو انصاف ملے گا اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔مگر حکومت کے تین سال گزر جانے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ تحریک انصاف تبدیلی نہیں لاسکی اور کرپشن تین گنا بڑھ گئی ہے۔جس کے باعث میں اپنی فیملی کے ہمراہ تحریک انصاف سے استعفی دے رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close