عمران خان کیلئے بڑا دھچکا، دو اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئیں، جلسے میں باقاعدہ اعلان

نوشہرہ (پی این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، لیاقت خٹک اور احد خٹک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نے نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کے عوامی جلسے کے دوران وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجے احد خٹک نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی غریب عوام کےساتھ کھڑی ہے، نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، عمران خان کی تبدیلی عوام کیلئے تباہی ہے، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، عمران خان نے عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین لیا، وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کے 10ہزار ملازمین کو گھر بھیج دیا، یہ لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے ان سے روزگار چھین رہے ہیں، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرکے لوگوں سے چھت چھین لی، لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت عوام دوست اور غریب دوست حکومت تھی، ہم روزگار دیتے ہیں چھینتے نہیں، گھر بناتے ہیں گراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تنخواہوں میں اور پنشن میں اضافہ کیا تھا، آئی ایم ایف کی غلامی نہ کریں، عوام کی خدمت کریں تو معاشی خوشحالی آسکتی ہے، ملک کے مزدوروں کیلئے لیبر اور نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ لاسکتے ہیں، چھین رہا ہے اب کپتان، روٹی کپڑا اور مکان، مشترکہ اجلاس میں ایک ایشو بھی مہنگائی کم کرنے کا نہیں تھا، عمران خان ووٹ چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی ہر سازش کو ناکام کرائیں گے، پیپلزپارٹی کے جیالے عمران خان کو شکست دیں گے،اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close