تعلیمی ادارے بھی درندگی کی آماجگاہ بننے لگے، ملک کے بڑے کالج میں اضافی نمبرز کے بہانے بچیوں کیلئے زیادتی کا بڑا اسکینڈل منظر عام پر آگیا، والدین سکتے میں آگئے

ملتان (پی این آئی) ملتان کے نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملز گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کا بڑا سکینڈل سامنے آیا تھا۔جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ سلمان الوحید نجی کالج میں پڑھنے والی طالبات کو انٹری ٹیسٹ میں پاس کروانے، نوکری دلوانے کے بہانے اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔حکام کے مطابق بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم نجی کالج میں ہی ملازم تھا۔ملزم طالبات کو بلیک میل کرکے رقم کا تقاضا بھی کرتا تھا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب ایک اور واقعے میں گوجرانوالہ میں 13 سالہ طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، 13 سالہ بیٹے کی موت کی خبر سُن کر والدہ بھی غم سے نڈھال ہو گئیں اور خود کُشی کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔گوجرانوالہ میں نویں جماعت کے طالب علم کے بدفعلی اور قتل کو 24 روز گزر جانے کے باوجود منتظر ہیں کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

گوجرانوالہ میں پسرور روڈ پر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کیے گئے احتجاج کے دوران مقتول کی والدہ نے خود کُشی کی دھمکی دے دی۔ بیٹے کی جُدائی کے غم میں نڈھال والدہ کا کہنا تھا کہ اگر قاتلوں کو سزا نہ ملی تو میں خود پر تیل چھڑک کر اپنی جان دے دوں گی۔ نویں جماعت کے طالبعلم کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو گلی کا ایک لڑکا اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیا تھا اور اس کے دو دن کے بعد میرے بیٹے کی لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کی خالہ نے بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو سر عام سزائے موت دی جانی چاہئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close