مہنگائی کے دور میں خوشخبری، تنخواہوں میں 13ہزار روپے تک کا اضافہ

پشاور(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں خطیبوں کی تنخواہ 8ہزار روپے سے بڑھا کر 21ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ اعلان سالانہ صوبائی ترقیاتی پلان 2021-22ءکی پہلی سہ ماہی جائزہ میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے محکمہ اوقاف کو حکم جاری کیا کہ خطیبوں کی تنخواہ 21ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن اگلے 15دن کے اندر جاری کیا جائے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے اس میٹنگ کے دوران ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی یہ حکم دیا کہ وہ دیگر ڈیپارٹمنٹس میں انتظامی عہدوں پر کام کرنے والے تما م ٹیچنگ سٹاف کی نشاندہی کرے اور ڈپیوٹیشن پر آئے ہوئے ان لوگوں کو واپس ان کے متعلقہ سکولوں میں بھیجا جائے۔ رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں کابینہ کے ممبران شہرام خان ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، ریاض خان اور متعلقہ اداروں کے حکام شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close