اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کے مختلف شہروں میں ’پراسرار وائرس‘پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، اس وائرس کی علامات کیا ہیں؟ اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے؟ ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے پروگرام میںماہر صحت ڈاکٹر شوہبا لکشمی نے گفتگو کرتے ہوئے ناظرین کواس وائرس کی علامات اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پھیلنے والا پراسرار وائرس بظاہر علامات سے “ڈینگی” جیسا لگتا ہے مگر جب مریض کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تو ان میں “ڈینگی” کی تشخیص نہیں
ہو رہی ہے۔ڈاکٹر شوہبا لکشمی کا کہنا تھا کہ وائرل انفیکشن کے علاج کیلئے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال کسی بھی طرح کام نہیں کرتیں، اور اگر ہم یہ ادویات لیتے رہے تو ایک وقت ایسا آئے گا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات بیکٹیریل انفیکشن میں بھی مؤثر ثابت نہیں ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے وائرل انفیکشن کیلئے باقاعدہ علاج کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی دوا لینی چاہیے یہ دوچار دن میں خودبخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں