خاتون ڈاکٹر کی مریضہ کو گالیاں ، ویڈیو بنانے والے کو بھی نہ بخشا

اسلام آباد (پی این آئی )سو شل میڈیا پر ایسا ایک واقعہ سامنے آیا ہے ، ننکانہ کے علاقہ ریحانوالہ کے رورل ہیلتھ کمپلیکس میں خاتون ڈاکٹر مریضوں کے لواحقین سے لڑ پڑی ، نازیبا الفاظ کا بے دریغ استعمال ۔ تفصیلات کے مطابق اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون ڈاکٹر مریضہ کو گالیاں دے رہی ہے اور وہاں پر ایک شخص موبائل سے اس کی ویڈیو بنا رہا ہے خاتون ڈاکٹر نے جب دیکھا کہ اس کی ویڈیو بن رہی ہے تو وہ اس شخص کے پیچھے بھاگی اور اسے بھی گالیاں دینا شروع ہو گئی ۔ گالیاں انتہائی نازیبا ہونے کی وجہ سےویڈیو دکھائی نہیں جا سکتی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close