اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے میٹرو سٹیشن کے بیت الخلا سے ملنے والی 11 سالہ بچی کی لاش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، بچی کا باپ ہی بیٹی کا قاتل نکلا جس نے اپنے اس گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔کچھ روز پہلے تھانہ رمنا کی حدود میں میٹرو بس سٹیشن کے غیر فعال بیت الخلا سے بچی کی لاش ملی تھی جس کی تحقیقات جاری تھیں۔
اس دوران بچی کا باپ بھی پر اسرار طور پر لاپتہ تھا جس کو پولیس نے ڈھونڈ نکالا اور شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔پولیس نے جب مقتولہ کے باپ سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور اس جگہ کی بھی نشان دہی کردی جہاں اس نے اپنی پھول سی بچی کو قتل کیا تھا۔ باپ نے بیٹی کوکیوں قتل کیا، اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں