اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر اور مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فیصلہ ساز حکومت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہ 5سال پوری کرے گی، مریم نواز اورمولانافضل الرحما ن حکومت کے جانے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے۔ آج صورتحال ان کے بیانات کے برعکس ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کی کارروائی غیر معمولی تھی۔ 18ویں ترمیم پر مشترکہ تجاویزاوررائے سامنے آئی تھیں۔ عدالتی فیصلوں پر رائے بیان کرنا کم کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ای وی ایم سے متعلق سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جاسکتی ہے لیکن اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے بعد معاملے میں عدالتی مداخلت نہیں ہوسکتی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا 221ووٹ حق میں سامنے آئے ہیں۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے، لیکن ووٹ کا حق دینے کے طریقے پر حکومت کو اپوزیشن کی قیادت سے بات کرنی چاہیے تھی۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن موقف بدلنے میں دیرنہیں کرتی ان کی بات نہیں کروں گا۔ ای وی ایم نے آنا ہی ہے ،بات صرف اعتماد کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں