حالات میں تبدیلی کی باتیں سنائی دینے لگیں، عمران خان کی حکومت جانے کا وقت آگیا

اسلام آباد ( پی این آئی ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جانے کا وقت آگیا ہے ، حالات کی تبدیلی کی باتیں کراچی تک سن رہے ہیں ۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک میں بجلی کی صورتحال سے متعلق معاملہ کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں ہی نہیں،مردم شماری کا معاملہ بھی مشترکہ سیشن کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔ مردم شماری کو 29مئی کو چیلنج کیاتھا،سندھ خاص طور پر کراچی کی آبادی صحیح نہیں شمار کی گئی ، مشترکہ مفادات کونسل میں طے نہ ہونے ولامعاملہ پارلیمنٹ کےجوائنٹ سیشن میں جاتاہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنے خلاف نیب کیس کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتا ہوں،نیب ترمیمی قانون کی وجہ سے غیریقینی صورتحال ہے،ہم تو چاہتے ہیں کہ ریفرنس آگے بڑھے اور جلد فیصلہ ہو، یہ لوگ آئین کی پاسداری نہیں کررہے، وفاقی حکومت ملک کوآئین کےطریقےسےنہیں چلاسکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close