وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل کہاں سامنے آگیا؟ دیکھنے والے بھی حیران

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل کہاں سامنے آگیا؟ دیکھنے والے بھی حیران۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے اب تک کئی ہم شکل سامنے آچکے ہیں لیکن اب سوشل میڈیا پر جس کی دھوم مچی ہوئی ہے وہ رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں نظر آیا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہم شکل رائیونڈ کی اجتماع گاہ میں بیٹھا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو اجتماعی کے آخری روز اختتامی دعا کے موقع پر بنائی گئی ہے جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع ہر سال دو مراحل میں ہوتا ہے۔ پہلا مرحلہ نومبر کے پہلے اور دوسرا مرحلہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہوتا ہے۔ اجتماع کا ہر حصہ نومبر کے پہلے ہفتے میں جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد شروع ہوتا ہے اور اتوار کے روز فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close