ہم نہیں مانتے، حکومت نے قانون سازی بلڈوز کی، اپوزیشن نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکشن ترمیمی بل سمیت دیگر بلوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا ہے، اس ماحول میں قانون سازی نہیں ہوسکتی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسعد محمود اور امیرحیدر ہوتی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کے ووٹوں کو کم ظاہر کیا گیا، اپوزیشن نے اعتراض بھی کیا جس پر اہمیت نہیں دی گئی۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اسپیکر سے کہا کہ آپ زیادتی کررہے ہیں، 167 ملکوں میں سے صرف 8 ممالک میں ای وی ایم استعمال ہورہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کے اپنے رولز ہوتے ہیں نارمل سیشن کے الگ، میں نے پوری کوشش کی کہ اسپیکر کو رولز بتاؤں، مشترکہ اجلاس سے کسی بل کو منظور کروانے کے لیے 221 ووٹ کا ہونا ضروری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close