ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین

اسلام آباد (پی این آئی )قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر ایک صحافی نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض ہیں پھر آپ کیسے آئے جس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں ہمیں لایا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی بلز کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، جس میں شرکت کے لئے حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی ہے ۔ اس موقع پر ایک صحافی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا لیا آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے؟جس کے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائےگئے۔صحافی نے پھر سوال کیا لیکن عامر لیاقت نے پھرجواب دیا جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close