اسلام آباد (پی این آئی )قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عبد القادر مندو خیل اور قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کے مابین شدید تلخ کلامی ہو گئی ۔ قومی اسمبلی اسپیکر نے عبد القادر مندو خیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنی حد میں رہیں ورنہ میں آپ کوایوان سے باہر نکال دوں گا ۔ عبد القادر مندو خیل کی جانب سے تلخ کلامی شدت اختیار کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انہیں ایوان سے باہر نکال دیا ۔ دوسری جانب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب ،
آپ پارٹی سے استعفیٰ دیں آپ کو اپنے کندھوں پر بیٹھائیں گے ،اپوزیشن لیڈر نے آر ٹی ایس کو کو روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا نام دے دیا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کالے قوانین پاس کرانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہوا تو پھر عوام انہیں معاف نہیں کرے گا بلکہ بائیس کروڑ عوام کا ہاتھ ان کے گریبانوں تک ہو گا ۔ تقریر کے دوران شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب ، آپ پارٹی سے استعفیٰ دے ہم
آپ کو اپنے کندھوں پر بٹھائیں گے ۔ اپوزیشن لیڈر نے آرٹی ایس کو روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم قرار دے دیا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ الٹے ہو جائیں یا سیدھے ہم ہر گز نہیں مانے گے ، ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت میں فتور ہے ، اجلاس موخر کیاجائے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں یہ لیکن باتیں انہیںزیب نہیں دیتیں ، یہ اگر واقعی الیکٹرول پروسیس میں تبدیلی چاہتے ہیں اوران کی نیت صاف ہے تو پھر ہم ان کیساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ بصورت دیگر ہم ہر گز ان کی کسی بات کو نہیں مانے گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں