لاہور(پی این آئی)سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے سموگ نے ائیر کوالٹی انڈکس میں اضافے کے باعث تین دنوں کے لیے سکول بند کرنے کی تجویز ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے سموگ کا اہم اجلاس آج منعقد ہوا۔اجلاس میں تین دن سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی گئی جسے فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ لاہور شہر میں ایک ماہ کے لیے یورو ٹو آئل کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہریوں کو لاہور میں گاڑیوں کے لیے یورو فائیو آئل کے استعمال پر ہدایات جاری کیں گئیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں دسمبر کے مہینے میں سموگ کے اثرات مزید بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔ لاہور سموگ کی صورتحال ابھی خطرناک نہیں ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سموگ کے تدارک کے لیے سکولوں کی بندش کوئی حل نہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں