اسلام آباد (پی این آئی)حکومت پنجاب نے اسموگ کو ایک بار پھر آفت قرار د یدیا۔تفصیلات کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدمات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ جوڈیشل انوائرمنٹل کمیشن نے محکمہ ماحولیات کو اسموگ کے خلاف اقدامات کو یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا۔دوسری جانب آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔محکمہ موسمیات کے
مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔تاہم شمال مشرقی اورجنوبی پنجاب میں بعض مقاما ت پر صبح کے اوقات میں دھند پڑھنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی09، اسکردو منفی07، کالام ، گلگت ،قلات منفی03 ، استور،گوپس ، اننت ناگ منفی02اورسری نگر میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں