عمران خان کی گرفتاری

’’ عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ‘‘ آصف علی زرداری نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زداری نے عمران خان کی حکومت کی مدت پوری نہ ہونے کی تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت اسلام آبا دکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے کے دوران کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کر سکے گی۔نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیاکہ

کیا عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا؟ سابق صدر نے جواب میں کہاعمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی ،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والے اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے۔انہوں نے مریم نواز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں ،ان کی درخواست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close