اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس پر منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ وفاقی وزیر نے اپنے بیان پر معذرت کر لی جس پر کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری طور پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکٹرانگ ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض سامنے آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ اعظم سواتی کی جانب سےاس نوٹس کا جواب جمع کروانے کے لیے کمیشن سے وقت مانگا گیا ہے۔
منگل کو ہونے والی سماعت کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، میرا تعلق بھی وکالت کے پیشے سے ہے، کمیشن کو بتایا ہے کہ جو بات کرتا ہوں بطور وزیراطلاعات کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں اس کے لیے اپوززیشن تجاویز دیں ہم کھلے دل سے قبول کریں گے، میں وفاقی کابینہ کی نمائندگی کرتا ہوں امید ہے کہ الیکشن کمیشن میری باتوں کو مثبت انداز سے دیکھی گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں