اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب ٹریفک حادثہ، بھاری جانی نقصان ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب ٹریفک حادثہ، بھاری جانی نقصان ہو گیا۔۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بڑی شاہراہ ایکسپریس وے پر شکر پڑیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار کار الٹنے کے بعد متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فہد اسلام، حارث اور شارق کے نام سے کرلی گئی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 22 سے 28 سال کے درمیان ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close