سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس عظمت سعید شیخ کو اہم عہدہ مل گیا، تنخواہ 12لاکھ روپے مقرر

لاہور (پی این آئی)سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس عظمت سعید شیخ کو اہم عہدہ مل گیا، تنخواہ 12لاکھ روپے مقرر۔۔۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو قانونی دائرہ کار میں لانے والے کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کی تنخواہ 12 لاکھ روپے مقرر کردی۔محکمہ بلدیات نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کیلئے ایک کمیشن قائم کیا تھا جس کا سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج عظمت سعید شیخ کو مقرر کیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اس تعیناتی کی منظوری رواں برس اگست میں دی گئی تھی جس کے بعد ان کی تنخواہ اور مراعات کیلئے الگ سمری بھجوائی گئی۔ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عظمت سعید شیخ کی تنخواہ 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سمری پر محکمہ خزانہ نے اعتراضات اٹھائے لیکن اس کے باوجود کابینہ کی قائمہ کمیٹی نے اس کی توثیق کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close