سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کتنے عرصے سے حسن نواز کیساتھ رابطے میں ہیں؟ امریکا سے پاکستان کب لوٹے اور پھر کب واپس چلے گئے ؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

لندن (پی این آئی) سینئر صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز سے سنہ 2019 سے رابطے میں تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر جاوید نے کہا کہ رانا شمیم 2019 سے حسن نواز کے ساتھ رابطے میں تھے اور بار بار اپنی گواہی دینے کا کہہ رہے تھے۔

وہ 9 نومبر کو امریکہ سے لندن آئے اور 10 نومبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس چلے گئے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ لندن میں ان کی میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلی چیز ہے، اور بھی چیزیں تیار ہیں جو آ رہی ہیں، جلد ہی بڑا دھماکہ ہوگا جو کہ ویڈیو کی شکل میں ہوگا۔ویڈیوز حتمی مراحل میں ہیں، ان کا فرانزک ہو چکا ہے اور ایڈیٹنگ مکمل ہو چکی ہے، ان ویڈیوز میں ثاقب نثار کا براہ راست نام موجود ہے۔خیال رہے کہ سابق جج رانا شمیم نے لندن میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ثاقب نثار اپنی فیملی کے 27 افراد کے ساتھ گلگت بلتستان میں چھٹیاں گزارنے آئے تو اس وقت انہوں نے فون پر ایک جج سے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی الیکشن سے پہلے ضمانت نہیں ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close