سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات اسلام آبادہائیکورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے بڑا حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے متعلق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے انکشافات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نوٹس ہائی کورٹ کے جج کا نام سامنےآنے پر لیا گیا۔عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو کل ساڑھے 10بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ عدالت نے چیف ایڈیٹر دی نیوز میر شکیل الرحمان کو

بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ اخبا رکے صحافی، ایڈیٹر، اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔حکمنامے میں درج ہے’فریقین بتائیں کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے‘۔متن میں درج ہے کہ عدالت اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ عدالت کے تمام ججز محترم ہیں۔ عدالت کی آزادی پر کوئی انگلی اٹھائے گا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کہہ چکے ہیں زیر سماعت مقدمے پر اثر انداز ہونے

والے عوامل ناقابل برداشت ہیں۔آج کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں کے مطابق انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر زیر التواکیس سے متعلق ہے۔ عدالت سے باہر کسی قسم کا ٹرائل عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے۔حکمنامہ میں درج ہے کہ خبر بادی النظر میں زیر سماعت مقدمے کی عدالتی کارروائی پر اثر ہونے کی کوشش ہے۔سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے نجی ٹی وی ہم نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ جو خبر چھپی ہے وہ بے بنیاد ہے۔ میں نے کسی کے لئے کوئی سفارش نہیں کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close