لیگی رہنما احسن اقبال نے مشروط طور پر سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

نارووال(پی این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت میرے خلاف کرپشن ثابت کر دے، میں سیاست چھوڑ دوں گا۔نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں سی پیک سے بڑے منصوبے شروع کئے، ملک میں موٹرویز اور بڑے تعلیمی منصوبے لگائے گئے جبکہ نااہل اور نالائق عمران خان ملک کے تمام منصوبوں کو تباہ کر دیا ہے۔

آج حکومت کو تین سال ہو چکے ہیں کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں ہو سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چور ڈاکو کہنے والے نے ملک میں غریبوں کا جینا حرام کر رکھاہے،ملک میں مہنگائی کی انتہا ہو چکی ہے،غریب بلبلا اٹھے ہیں،چینی، آٹا،بجلی سستی کرنے والے نے ملک کا ستیا ناس کر دیا جبکہ غربت اور بے روزگاری سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close