چینی کی قیمت میں پانچ نہیں، دس نہیں 43 روپے تک کمی آ گئی، فواد چودھری

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں 43 روپے تک کمی آگئی ہے لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ دراصل ہمارا میڈیا چوبیس گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے۔ وفاقی وزیر

نے کہاکہ منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چھیالیس ارب کا جرمانہ شوگر ملز پر مسابقتی کمیشن نے کیا ہے اور شوگر ملز والے حکم امتناعی لے کر بیٹھے ہیں، اب عدالتوں سے گزارش ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close