رشوت دینی ہے، کوئی اللہ کا بندہ میرے بچے خرید لے۔۔۔ پولیس اہلکار کی دہائیاں

اسلام آباد (پی این آئی ) گھوٹکی میں پولیس اہلکار کاانوکھا احتجاج ، پولیس اہلکار بچے فروخت کرنے کیلئے جیل کے گیٹ پر پہنچ گیا، اہلکار کی افسران کی زیادتی کیخلاف چیخ و پکار۔ تفصیلات کے مطابق اہلکار نثار لاشاری نے کہا ہے کہ میرے بچے کا آپریشن ہے چھٹی کیلئے مجھ سے رشوت مانگی جارہی ہے، اہلکار نے الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ محرر عزیز ہکڑو نے رشوت نہ دینے پر لاڑکانہ جیل تبادلہ کرا دیا۔ جس کے کیلئے میرے پاس پیسے نہیں ہیں، اب میں اپنے بچے فروخت کرنے کے بعد پولیس افسران کو رشوت دوں گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close