اپوزیشن کے احتجاج میں شہباز شریف اور مریم نواز نے شرکت کیوں نہیں کی؟ سوال اٹھا دیئے گئے

کراچی (پی این آئی) سیاسی حلقوں میں یہ سوال زیر بحث ہے کہ کراچی میں اپوزیشن کے احتجاج میں شہباز شریف اور مریم نواز نے کیوں شرکت نہیں کی؟ مسلم لیگ نواز سے سینئر لیڈروں میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی موجود تھے۔اس صورتحال نے شکوک و شبہات پیدا کیے۔میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز کراچی میں اپوزیشن کے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شرکت نہیں کی۔

مگر مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دیگر سینئر رہنمائوں کے ہمراہ اس میں شرکت کی۔ جس پر مختلف حلقوں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ تاہم اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے بتایا کہ میاں شہباز شریف ناسازی طبیعت کے باعث آرام کر رہے ہیں اور مریم نواز کی کچھ ذاتی مصروفیات ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close