ملالہ یوسفزئی نے نکاح کے موقع پر جو لباس پہنا اس کی قیمت کیا نکلی؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نکاح کے موقع پر جو جوڑا پہنا اس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ملالہ نے اپنے نکاح کے یادگار دن پر جس پاکستانی ڈیزائنر کا تیارکردہ جوڑا پہنا تھا اس کی قیمت ستائیس ہزار روپے تھی۔

اس جوڑے پر کورے، دبکے اور زری کا کام ہوا تھا جبکہ دوپٹہ اورگنزا کا تھا ،اس موقع پر ملالہ نے ہلکے زیورات اور ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا تھا۔ملالہ یوسفزئی کا نکاح عصر ملک کے ساتھ منگل کو برطانیہ کے شہربرمنگھم میں ایک نجی تقریب میں ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close