15نومبر کو پھر ہڑتال کا اعلان ! عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

لاہور(پی این آئی)فلورملزایسوسی ایشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں15 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا، محکمہ خوراک نے فلورملز کو گندم کی فراہمی بند کردی، جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے سے ایک تھیلے پر85 روپے کا اضافہ ہو جائےگا، محکمہ خوراک گندم کی سپلائی بحال کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن نے گندم کی سپلائی بند کرنے پر راولپنڈی اوراسلام آباد میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

پیر سے جڑواں شہروں میں مکمل ہڑتال ہوگی، جبکہ منگل سے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی بند کر دی، محکمہ خوراک نے جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ لیکن فلورملز ایسوسی ایشن نے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔کیونکہ جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے سے ایک تھیلے پر85 روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔اس سے قبل 08 اکتوبر کو فلورملزمالکان نے حکومت کو ہڑتال کیلئے 48 گھنٹوں‌ کا الٹی میٹم دیا تھا، فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے کہا کہ گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے، پیر تک اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو منگل سے ہڑتال شروع کردیں گے، حکومت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کا دوبارہ تعین کرے۔

فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے گندم کی اجرائی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ آٹے کا بحران ختم کرنے کیلئے دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹا اٹھانے کی شرط کو ختم کرے، گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کے کوٹے سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو فلور ملز سرکاری کوٹے سے گندم اٹھائے گی اور نہ ہی کوئی معاہدے کرے گی۔ پیر تک اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو منگل سے ہڑتال شروع کردیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close